نئی دہلی25دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور سابق مرکز ی وزیر سبرامنیم سوامی نے حکومت سے اجودھیا میں رام مندر تعمیر کا کام شروع کرانے کی اپیل کی ہے اور وارننگ دی ہے کہ ایسا نہیں کرنے پر بی جے پی کے خلاف ملک گیر ہندو تحریک شروع ہوسکتی ہے۔مسٹرسوامی نے آج ایک ٹوئٹ میں کہا’’ اگر وزیر اعظم نریندر مودی سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہاراو کے ذریعہ پیش کردہ حل کو نافذ نہیں کرتے اور رام مندر کی تعمیر کا کام شروع نہیں کراتے ہیں تو بی جے پی کے خلاف ملک گیر ہندو تحریک شروع ہوسکتی ہے۔مسٹر مودی کو یہ خطرہ نہیں مول لیناچاہیے۔